گلشن راوی : جواں سال گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل‘ نعش نالے سے برآمد
لاہور، حافظ آباد، ملتان (نامہ نگاران، کرائم رپورٹر) گلشن اقبال کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے جواں سال گھریلو ملازمہ کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور نعش گندے نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اس واقعہ پر اہل علاقہ اور ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے بابو صابو انٹرچینج پر نعش رکھ کر موٹروے بلاک کردی ہے۔ بتایا گیا عظمیٰ کی گزشتہ روز گندے نالے میں سے تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ شبہ ہے اسے نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشان ہبنایا اور پھر اسے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جس سے بابوصابو پر ٹریفک جام ہوگئی اور موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعدازاں ایس پی اقبال ٹاﺅن ڈویژن علی رضا نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔نمائندہ خصوصی حافظ آبادکے نواحی قصبہ کسوکی مےں دوسری کلاس کی طالبہ سے اوباش نوجوان می مبےنہ زےادتی کی پولےس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلےا۔ تفصےلات کے مطابق کسوکی کے رہائشی فےاض ولد محمدصدےق نے پولےس کو تحرےری درخواست دےتے ہوئے الزام عائدکےا کہ اسکے ماموں کی آٹھ سالہ بےٹی عروج دختر طالب حسےن جو کہ دوسری کلاس کی طالبہ ہے وہ سکول سے برےک کے ٹائم باہر نکلی تو اوباش نوجوان قمر عرف کالو ولد عبدالرزاق اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گےا۔ بچی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جڑانوالہ میں کمسن بچے کو فصل سرسوں میں لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 655/6گ ب کے غلام حسین ولد اللہ دتہ ہرل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو میڈیکل کے حصول کے لیے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا 6سالہ بیٹے محمد زبیر گھرمیں اکیلا تھا۔ملتان تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں 6 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انصار کالونی کی رہائشی (ش) نامی خاتون نے پولیس کو بیان دیاکہ نعمان نے مجھے شادی کا جھانسہ دیا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور2 ملزموں کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثناءاغوا‘ تشدد و زیادتی کے واقعات میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
زیادتی، قتل