سانحہ ساہیوال قتل ، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنےکی ضرورت نہیں: بختاور بھٹو
لاہور (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال واقعہ قتل کا واقعہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرہ غریب بچوں کی تصویریں ناقابل تصور ہیں۔ کوئی بھی شخص یونیفارم میں ہونے کے باعث قانون سے بالاتر نہیں، ہر شہری کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔
بختاور بھٹو