• news

کراچی: پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آ کر میاں بیوی زخمی

کراچی)نیوز رپورٹر)کراچی میں بھی پولیس فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، کورنگی میں ملزموں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر میاں بیوی زخمی ہوگئے، میاں بیوی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے یا ملزموں کی گولی لگنے سے ایس ایس پی کورنگی نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے، موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار مشتبہ افراد کا تعاقب کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ ملزموں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام اور ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے پولیس فائرنگ کا نوٹس لےتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ایس ایس پی کورنگی کو حکم دیا واقعہ کی تفصیلی انکوائری سمیت پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد ایس ایچ او عوامی کالونی نے بھی فائرنگ کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہارکیا، عوامی کالونی اورکورنگی تھانہ حدودکے تنازع میں الجھ گئے فوری طورپرکوئی بھی ٹیم جائے وقوعہ نہیں پہنچ سکی، ہسپتال ذرائع کاکہناہے گولی زخمی شخص کے سر کو چھوتے ہوئے نکلی ،خاتون کو پسلی میں گولی لگی جوپانچ ماہ کی حاملہ ہے،تاہم شوہر اور بیوی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کراچی پولیس فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن