قومی اسمبلی ،سینٹ کے ہنگامہ خیز اجلاس آج سانحہ ساہیوال پر بحث، فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر مذاکرات کا امکان
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی اور سینٹ ہنگامہ خےز اجلاس آج( پیر) کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوں گے۔ دونوں ایوانوں میں سانحہ ساہےوال اٹھاےا جائیگا اور اپوزےشن شدےد احتجاج کریگی، ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری‘ مہنگائی پر بھی اظہار خےال ہو گا ۔ سےنےٹ مےں پرائےوےٹ ممبرز ڈے ہو گا ۔ حکومت کی جانب سے 23جنوری کو دوسرا منی بجٹ پےش کےا جائیگا جبکہ فوجی عدالتوں کی مدت مےں توسےع کے بارے آئےنی ترمےم پر حکومت اور اپوزےشن کے درمےان آج مذاکرات کا امکان ہے ۔ علاوہ ازیں عدالت عالیہ اسلام آباد میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اسلام آبادہائی کورٹ (ترمیمی) بل 2019ءآج قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائیگا۔
قومی اسمبلی /اجلاس