• news

صحیح بات وقت آنے پر بتاﺅنگی، 13 سالہ اریبہ کا سہیلی کو آخری فون، بچے ڈرے ہوئے بات کرنے کی حالت میں نہیں: ماموں

لاہور (آئی اےن پی+ نوائے وقت رپورٹ)ساہیوال میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 13اریبہ کی اپنی سہیلی سے ہونے والے آخری رابطے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق معصوم اریبہ نے اپنے آخری رابطے میں کہا ہیلو.... اقراءتم کیسی ہو، امید ہے تم ٹھیک ہو گی، کل والی یہ بات نہیں تھی جو تم سمجھ رہی ہو۔ صحیح بات میں تم کو وقت آنے پر بتاﺅں گی، تم سے ایسی امید نہیں تھی کہ آپ ایسی بات کرو گی۔ اریبہ نے اپنے رابطے میں کہا اقرا ءپلیز، جنت کو بھی منا لو، اسکو بتاﺅ کہ ایسی کوئی بات نہیں۔دوسری طرف واقعہ میں زندہ بچنے والے بچوں کے ماموں نے کہا ہے بچے بہت ڈرے ہوئے اور خوف میں مبتلا ہیں۔ بچے ابھی واقعہ پر بات کرنے کی حالت میں نہیں۔
آخری فون

ای پیپر-دی نیشن