• news

اسرائیل اور مسلم افریقی ملک چاڈ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

اینجامینا (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل اور مسلم افریقی ملک چاڈ کے درمیان دہائیوں سے تعطل کے شکار سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سرکاری دورے پر مسلم افریقی ملک چاڈ پہنچے جہاں ان کا استقبال صدر ادریس ڈیبے نے کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں دونوں ممالک کے درمیان 1972 سے معطل سفارتی تعلقات کی ازسر نو بحالی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے لیے تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سفارتی تعلقات کی بحالی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ۔

جس کے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چاڈ کے صدر ادریس ڈیبے نے بھی سفارتی تعلقات کی بحالی کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں مزید پیشرفت کی امید کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن