کامونکے : پتنگ لوٹتے بارہ سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار) ریلوے ٹریک پر کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے کمسن بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمگیر روڈ گلی جہاز والی کے صحافی ملک عبدالشکورکا بارہ سالہ بیٹا محمد ابوبکر ریلوے لائن کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران ا±س نے وہاں پر کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش کی اور وہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی کو جا ملا، پندرہ منٹ کی تاخیر کے بعد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔
پتنگ، بچہ