رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے : آرمی چیف
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) امریکی سینٹ حکام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغان امن اور مفاہمتی عمل، جیوسٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لئے انتہائی اہم ہے، پاکستان رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لئے کام کیا، کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے خطے میں امن کے لئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں علاقائی سلامتی افغان مفاہمتی عمل اور جیو سٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی کمانڈر جنرل ووٹل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی جس میں جیوسٹریٹجک صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف