• news

کالاباغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر فوری تعمیر کئے جائیں: حبیب الرحمن

لاہور(نیوزرپورٹر)ایران پاک فیڈریشن آف کلچرا ینڈ ٹر یڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ کا لاباغ ڈیم سمیت تمام آبی ذخائر سے استفادہ کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے،مہمند ڈیم کی تعمیر خود کفالت کی طرف سفر کا آغاز ہے، مہمند ڈیم کی تعمیر سے800 میگا واٹ سستی ترین بجلی پیدا ہو گی اور ڈیم میں تین لاکھ کیو سک پانی ذخیرہ کر نے کی گنجاش ہو گی، بڑے آ بی ذخائر کی تعمیر کیلئے دنیا بھر خصو صا چین، سعودی عرب اور ترکی سے بی او ٹی کی بنیاد پر معاہدے ہونے چاہیے کیو نکہ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا منصو بوں کی لاگت میں اضافہ ہو تا چلا جائے گا اس لئے ہنگامی بنیادوں پر اولین ترجیح رکھ کر ان منصو بوں کو مکمل کیا جا نا چاہیے،بڑے آبی ذخائر کی تعمیر سے سیلاب کے خطرات بھی کم ہوں گے اور ملک میں زیر کاشت رقبے میں بھی انقلابی اضافہ ہو گا، حکومت کو چاہیے کہ اب تمام غیر ضروری ترقیاتی کام روک کر پہلی ترجیح میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے، صرف مہند، بھاشا ڈیم ہی نہیں کالا باغ ڈیم کی بھی جلد از جلد تعمیر کیلئے بھی قومی اتفاق رائے پیدا کر نے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار انجام تک پہنچتے تو ساہیوال واقعہ نہ ہوتا: طارق فیروز
لاہور(نیوزرپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں بےگناہ خاندان کے افراد کی دلخراش ہلاکت قابل مذمت ہے، ےہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ میاں سلیم نے کہا کہ اگر راو¿ انوار اور ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کے ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچاےا دےا جاتا تو آج ےہ ساہیوال والا انتہائی افسوسناک واقعہ ہرگز پیش نہ آتا، انہوں نے کہا اگر اےجنسیوں کی رپورٹ کو درست بھی تصور کر لےا جائے تو بھی بے گناہ خاندان کے سربراہ سمیت اسکی بیوی اور بیٹی کے ہلاکت کاذمہ دار کون ہے۔

ای پیپر-دی نیشن