پاور لومز کی بندش نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو معاشی طور پر زندہ درگور کر دیا :طاہر محمود
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)پائما کے سابق چیرمین طاہر محمود شیخ نے کہاہے کہ پاور لومز کی بندش نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو معاشی طور پر زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے۔ لاکھوں مزدوروں کا بے روزگار ہونا تبدیلی سرکار کی حکومت کےلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے موجودہ کمر توڑ مہنگائی نے تاجر برادری اور عام آدمی کو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا ہے کپڑے کی امپور ٹ کو فورا بند کیا جائے پاور لومز سیکٹر کے ساتھ ہونےوالی ناانصافی اور معاشی بدحالی کا فوری ازالہ کیاجائے سوئی نادرن کی جانب سے سی این جی سٹیشنوں کے بعد صنعتوں ، کھاد ساز کارخانوں اور بجلی گھروں کو ایل این جی کی سپلائی بند کرنا تشویشناک امر ہے، اس سے عوام کے مسائل میں اضافہ ، صنعتیں بند، مزدور بےروز گار اور تاجر برادری کو شدید نقصان پہنچے گا۔پی ٹی آئی کی حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں اور پالیسیوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدیدباﺅ میں ہے۔ سرمایہ دار بیرون ملک اپنا سرمایہ منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔