• news

گجرات : پاٹری انڈسٹری گیس بندش سے بحران کا شکار، ہزاروں بے روزگار

گجرات ( نامہ نگار) گجرات کی پاٹری انڈسٹری گیس کی بندش کے باعث بحران کا شکار، ہزاروں لوگ بے روزگار، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے۔ پاٹری کارخانہ داروں کو ایل این جی گیس مہنگی ملنے کے باوجود گیس کی بندش حیران کن ہے۔ صنعتکار وں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایل این جی کے ریٹ اس لئے بڑھائے تھے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر، ممتاز بزنس مین چوہدری صفدر وڑائچ نے ایک ملاقات میں بتایا کہ گیس کی بندش کے باعث پاٹری انڈسٹری تباہ حال ہو چکی ہے اور لیبر بے روزگار ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ سوئی گیس نادرن کمپنی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹری کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ ملک میں پاٹری انڈسٹری کی بہتری کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے تاکہ پاٹری انڈسٹری چلے اور لوگوں کو روزگار مل سکے

ای پیپر-دی نیشن