• news

گجرات ،محکمہ ایکسائز ان ایکشن20،دنوں میں نادہندگان سے پونے دو کروڑ کی ریکوری

گجرات ( نامہ نگار)محکمہ ایکسائز ان ایکشن 20دنوں میں نادہندگان سے پونے دو کروڑ کی ریکوری کرلی ،بتایا گیا ہے کہ گجرات محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر سہیل خان نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20دنوں میں ایک کروڑ 78لاکھ سے زائد ریکوری کرکے پنجاب حکومت کے خزانہ میں جمع کروادی ہے اس کے علاوہ ایکسائز انسپکٹر سہیل خان نے سینکڑوں کے قریب نادہندگان کے خلاف کارروائی کرکے ان کہ پراپرٹی کو بھی سیل کیا ہے اس شاندار کارکردگی پر محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ احکام نے سہیل خان کو شاباش اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن