پنجاب یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ زون ڈی کا فائنل جیت لیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو 13رنز سے شکست دے کر انٹر یونیوسٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے زون ڈی کا فائنل جیت لیا ۔ پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے ،مدثر علوی 110اور شمرون سراج 50رنز بناکر نمایاں رہے،گوررنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیاب خان اور ابوبکر نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ،جواب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بناسکی ،سلمان فیض 51،الیاس امتیاز 33اور فخر عمران 26رنز بناکر نمایاں رہے ،پنجاب یونیورسٹی کے عماد بٹ اور ساجد خان نے دو دوکھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔