ورکرز نے پیغام دیا متاثرہ فیملی کو انصاف نہ دیا تو پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے: چودھری سرور
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کے گھر جاکر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانی کروادی‘ ڈرائیور ذیشان کی فیملی سے بھی انکے گھر جا کر ملاقات اور فاتحہ خوانی کی گئی‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور وزیر اعلی کے مشیر اکرم چوہدری‘ وائس چےئرمین اورسیز پاکستان کمیشن وسیم رامے بھی گور نر پنجاب کے ساتھ تھے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق ایسی سخت کاروائی کر یں گے کہ آئندہ کسی کو ایسے بے گناہوں کو قتل کر نے کی جرات نہ ہوسکے ‘وزیر اعظم عمران خان خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں آج جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی آجائیگی جسکے مطابق ایکشن لیا جائیگا۔گور نر پنجاب نے نے خصوصی طور پر درخواست کر کے خلیل کے بچوں سے ملاقات کی اور انکے گلے لگا یا اور ان سے بھی واقعے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں جسکے بعد گور نر پنجاب ڈرائیور ذیشان کے گھر بھی گئے جہاں انکی فیملی سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ جے آئی ٹی مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہی ہے جو بھی حقائق ہوں گے وہ سب کے سامنے لائے جائیں گے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ میں وزیر اعظم کی ہدایت پر یہاں ظلم کا شکار ہونیوالی فیملی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں۔ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ میری طرف سے متاثرہ فیملی کو یقین دہانی کروادیں جو بھی ذمہ دار ہوں گے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا پوری قوم اس واقعہ پر شر مندہ اور افسردہ ہے پر یشان بھی ہے۔ تحر یک انصاف کا ورکر بھی ہمیں وارننگ دے رہا ہے کہ اگر آپ نے متاثرہ فیملی کو انصاف نہ دیا تو ہم آپ سے راہیں جداکر لیں گے۔ گورنر پنجاب نے خلیل کے خاندان والوں کو کہا کہ آپ کے بچے بھی ہمارے بچوں کی طر ح ہیں آپ کو انکے مستقبل کے حوالے سے پر یشان ہونے کی ضرورت نہیں حکومت ہر پل آپ کیساتھ مکمل تعاون کریں گی اور آپ کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔
گورنر