• news

ق لیگی ارکان پارلیمنٹ کا صوبائی وفاقی حکومت کے روپہ پر اظہار تشویش شجاعت کو فیصلے کا اختیار دیدیا

لاہور ( نیوز رپورٹر) ق لےگ کی صوبائی و قومی اسمبلی کی پارلےمانی پارٹی کا اجلاس شجاعت حسےن کی زےر صدارت ہوا جس مےں ملک کے سےاسی و معاشی حالات زےر غور آئے خاص طور پر صوبائی وزےر معدنےات حافظ عمار ےاسر کے استعفیٰ پر ارکان نے اپنے خےالات کا اظہار کےا۔ پارلےمانی پارٹی کے ارکان نے چودھری شجاعت حسےن اور سپےکر پنجاب اسمبلی چودھری پروےزالٰہی کو اپنے اپنے حلقوں مےں موجودہ صوبائی اور و فاقی حکومت کے روےوں سے متعلق آگاہ کےا۔ کے پی کے سے اےم پی اے مفتی عبےد الرحمن نے بھی اجلاس مےں شرکت کی اور چودھری شجاعت حسےن کو کے پی کے کے معاملات کے بارے مےں آگاہ کےا۔ اجلاس مےں سپےکر پنجاب اسمبلی چودھری پروےزالٰہی اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس مےں ساہےوال کے افسوسناک اور المناک سانحہ پر ارکان نے اےک قرارداد کے ذرےعے شدےد تشویش کا اظہار کےا اور مظلوم خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کےا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقع سزا دی جائے تاکہ آئندہ اےسے واقعات رونما نہ ہوں، لواحقےن کو فوری انصاف فراہم کےا جائے۔ اجلاس نے ملک مےں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدےد تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کےا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کےلئے فوری اقدامات کئے جائےں۔ اےک اور قرارداد کے ذرےعے ملک مےں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کےلئے اقدامات کرنے کےلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دےا گےا۔ اجلاس کے شرکا نے چودھر ی شجاعت حسےن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فےصلہ کرنے کا اختےار ان کو دے دےا۔
ق لیگ

ای پیپر-دی نیشن