سانحہ ماڈل ٹاو¿ن ، رانا ثناءاللہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے
لاہور(نامہ نگار) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی ازسرنو تحقےقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے طلبی سمن کے باوجود سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ گزشتہ روز کمےٹی کے روبرو پیش نہ ہوئے۔ سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ازسر نو تحقےقات کیلئے بننے والی نئی جے آئی ٹی نے پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے بےان رےکارڈ کرانے کیلئے چائلڈ پروٹےکشن بےورو کی عمارت مےں کیمپ آفس طلب کیا تھا، تاہم رانا ثنا اللہ گزشتہ روز کمےٹی کے سامنے پیش نہےں ہوئے ۔ دوسری جانب سابق رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی انتقام پر پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک جو کہ ہمارے لئے صرف اور صرف بغض رکھتی ہے، اسکے کہنے پر جے آئی ٹی بنائی۔ جے آئی ٹی میں شامل افسران قابل عزت ہیں اور اچھی شہرت کے حامل ہیں تاہم سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں فرد جرم لگ چکی ہے لہٰذا اس نئی جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
رانا ثناءاللہ