2019ءکے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری ، وزیراعظم عمران بھی شامل
اسلام آباد (این این آئی+ آن لائن)معروف بین الاقوامی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کردی ۔ پیر کو جاری کر دہ فہرست میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی سوچ کے رہنماﺅں اور عوامی دانشوروں کی عالمی فہرست میں شامل ہیں ۔فارن پالیسی میگزین کے مطابق سابق کرکٹر عمران خان کو وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد انتہائی مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔۔وزیراعظم عمران خان کو مالی اور قرضوں کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان ایشیا کے پچاس پُرکشش ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
فہرست شامل