پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی یوتھ کمیشن قائم کرے گی
اسلام آباد(اے پی پی) حکومت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے قومی یوتھ کمیشن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی یوتھ کمیشن قائم کرے گی۔اس سے نوجوانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پا حل کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ملکی ترقی میں اہم کردارا دا کرسکیں گے۔اس قومی یوتھ کمیشن کی ایڈوائزری بورڈ کے لئے چاروں صوبوں سے اہم شخصیت اور ماہرین کو منتخب کیا جائے گا۔
یوتھ کمشن