پٹواری‘ تحصلیدار قانون گو صرف دیہی آبادیوں میں کام کر سکتے ہیں : سپریم کورٹ
ا سلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں پٹواریوں کے زمین کے انتقال سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں لینڈ ریونیو ایکٹ نافذ ہے وہاں پٹواری زمین کی تقسیم اور انتقال نہیں کر سکتے۔ پٹواری، قانون گو اور تحصیلدار صرف دیہی آبادیوں میں کام کر سکتے ہیں۔ 23صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے، خیبر پی کے میں اس حکم نامہ پر پہلے سے عمل درآمد جاری ہے، اس حکم نامے کا اطلاق پنجاب کے علاوہ سندھ، بلوچستان وفاقی دارالحکومت پر بھی ہو گا، چاروں صوبے اور وفاقی دارالحکومت ایک ماہ میں عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، پٹوار خانے صرف ریکارڈ رکھنے کی حد تک محدود ہونگے۔ پٹوارخانوں کے حوالے سے مختلف شکایات پر از خود نوٹس لیا گیا۔
پٹواری