سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر‘جے آئی ٹی کی تحقیقات سے حقائق سامنے نہیں آئیں گے: درخواست گزار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے حقائق سامنے نہیں آئیں گے۔ اس لئے عدالت جوڈیشل انکوائری کا حکم دے۔ ساہیوال کے واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے مقامی وکیل نے درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعظم، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی جے آئی ٹی سے کچھ سامنے نہیں آیا اور اب دوبارہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ اس لیے جی آئی ٹی کی تفتیش سے کچھ سامنے نہیں آئے گا۔
جوڈیشل انکوائری