• news

سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ پر سخت ایکشن انصاف ہوتا نظر آئیگا : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ساہیوال واقعہ کی مذمت کئی گئی اور جاں بحق فیملی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کےا گےا۔ جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی- وزےراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پنجاب حکومت غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے- پوری قوم صدمے کی حالت میں ہے- میں میانوالی سے ملتان پہنچا اور بذریعہ سڑک رات گئے ساہیوال کے ہسپتال جا کر زخمی بچوں کی عیادت کی- متاثرہ خاندان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی- زخمی بچوں کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا- متاثرہ فیملی کے بچے میرے اپنے بچوں کی طرح ہیں- ان کا دکھ اور صدمہ دیکھ کر رات بھر سو نہیں سکا- وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھ سے 3بار بات کی اور عمران خان بھی اس واقعہ پر انتہائی افسردہ ہیں اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے- وزیر اعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دینے کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کروں گا- کسی کو انصاف کی فراہمی کی راہ میں نہیں حائل ہونے دیں گے-متاثرہ خاندان کی ہر ضرورت کو پورا کریں گے -مشترکہ تحقیقاتی ٹیم واقعہ کی انکوائری کررہی ہے-آج شام تک رپورٹ سامنے آجائے گی- رپورٹ کی روشنی میں سخت ایکشن لیا جائے گا- انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا- متاثرہ خاندان کو انصاف دلانا ہماری ذمہ داری بھی اور فرض بھی- انصاف کرکے دکھائیں گے -ماضی میں ہونے والے اس طرح کے واقعات کی چشم پوشی کی جاتی رہی- سابق دور میں ایف آئی آر درج ہوتی تھی نہ جے آئی ٹی بنتی تھی- جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر انصاف کے تقاضے پورے کریں گے- انہوں نے کہاکہ ارکان اسمبلی ،پنجاب ا سمبلی کے سیشن میں بھرپور حصہ لیں-وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہو گی- ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے بتایا کہ قوم دیکھے گی کہ رپورٹ کی روشنی میں سخت ایکشن لیا جائے گا اور ایکشن ہوتا نظر بھی آئے گا- سابق دور میں اس طرح کے واقعہ پر ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی تھی لیکن ہماری حکومت کا ایکشن سب کو نظر آئے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے- میں نے آج شام میٹنگ کال کی ہے -قبل ازیں عثمان بزدار کی زیرصدارت سو ل سےکرٹرےٹ مےں ساڑھے تےن گھنٹے طوےل اجلاس مےںصوبے مےں امن وامان کی صورتحال کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ اجلاس مےں صوبے کے عوام کوسہولتوں کی فراہمی اور انہےں رےلےف فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لےا گےا۔وزےراعلیٰ نے ڈوےژنل کمشنرز اور آر پی اوز کو امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کے بارے میں گائےڈلائنز جاری کےں۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے مےں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بناےا جائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھاےا جائے گا۔کمشنرز اور آر پی اوز کو فےلڈ مےں کام کر کے ڈلےورکرنا ہے ۔ پولےس اور انتظامےہ کو مضبوط کرےںگے۔عوام کو رےلےف دےنے کے لئے آپ کو مکمل سپورٹ کےا جائے گا۔ آپ اعتماد کےساتھ فرائض سرانجام دےں اورعوام کے مسائل کو ترجےحی بنےادوں پر حل کےا جائے ۔تحرےک انصاف کی حکومت نے انتظامےہ اورپولےس کو سےاسی دباو¿ سے آزاد کےا ہے ۔ سابق دور مےں پولےس اورانتظامےہ کےساتھ جو کچھ ہوتا تھا ہم نے نہ وہ کےا ہے، نہ کرےںگے۔عوام کو سہولتےں دےنے کے لئے موجودہ حکومت نے آپ کو فری اورفےئر ماحول فراہم کےا ہے ۔ فےلڈ مےں کام کرنے والے افسر ہماری ٹےم ہےں،ہم نے ملکرصوبے مےں گورننس کوبہتر بنانا ہے ۔امن وامان کی صورتحال تسلی بخشہے اسے مزےد بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔وزےراعلیٰ نے صوبے مےں قبضہ مافےاءکے خلاف بلاامتےاز آپرےشن جاری رکھنے کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ کمشنرز اور آرپی اوزاپنے متعلقہ اضلاع مےں کھلی کچہرےاں لگاکر لوگوں کے مسائل حل کرےں۔ اوپن ڈورپالیسی پر من وعن عمل کےا جائے ۔ہسپتالوںاورتعلےمی اداروں کے دورے کر کے صورتحال کا خود جائزہ لےں اور بہتری کے لئے اقدامات کریں۔شہر وں مےں صفائی کی صورتحال بہتر بناےا جائے ۔ اراضی سےنٹرزکے وزٹ بھی باقاعدگی سے کےے جائےں ۔تقرروتبادلوں پر پابندی لگادی گئی ہے ۔اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کےلئے مہم جاری رکھی جائے ۔پولےس سسٹم مےں مزےد بہتری کی گنجائش ہے ۔ اعدادوشمار کی بجائے حقےقی معنوں مےں بہتری کے لئے کام کےا جائے ۔پولےس کے گشت کا موثر نظام ہونا چاہےے۔پولےس کا روےہ تبدےل کرنے کی ضرورت ہے ۔ پولےس کو عوام دوست روےہ اپنا نا چاہےے۔سب اچھا ہے کی رپورٹ سے کام نہےں چلے گا،عملی اقدامات کرےں اوربہتر نتائج دےں ۔عوام سے رابطے مزےد مضبوط کےے جائےں ۔انہوںنے کہاکہ محکموں اوراداروں کے درمےان کوآرڈےنےشن کو مزےد بناےا جائے ۔عوام کو رےلےف دےنے کے حوالے سے کوتاہی ےا غفلت برداشت نہےں کی جائے گی۔ مےرے دوروں کے دوران وضع کردہ پلان پر مکمل عملدر آمد کےا جائے ۔ ہماری نےت ٹھےک اورسمت درست ہے ۔جو بھی فےصلہ کرےںگے،عوام کے مفاد مےں ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے ڈےرہ غازی خان مےں زےادتی کے بعد بچے کے قتل کی مےڈےکل رپورٹ مےں ردوبدل پر متعلقہ مےڈےکل لےگل ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دےا۔ انہوں نے کہاکہ پراسےکےوشن کی خامےوں کو بھی دور کےا جائے تاکہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں ۔وزےراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس اےجنسی مےں نمونوں کے رزلٹ کی ترسےل کے بارے مےں رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوںنے کہاکہ کمشنرزبھل صفائی مہم کی نگرانی کرےں۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن