• news

جسٹس آصف سعید کی موجودگی میں اصلاحات نہ ہوئیں تو پھر کبھی نہیں ہونگی: فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات فواد چودھری نے وکلاء کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلام آباد سے گہرا تعلق ہے، وزیراعظم آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہیں۔ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انصاف کی فراہمی سے بڑھ کر انقلابی قدم کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ معاشرے میں امن و خوشحالی کی حقیقی بنیاد انصاف کا منصفانہ نظام ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی موجودگی میں عدالتی اصلاحات کا سنہری موقع ہے۔ اگر چیف جسٹس کی موجودگی میں اصلاحات نہ ہوئیں تو کبھی نہیں ہو سکیں گی۔ وزیراعظم کی قیادت میں انصاف کی فراہمی، معیشت بحالی کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فروغ، اصلاحات کے ایجنڈا پر کاربند ہے۔ فراہمی انصاف کے نظام کی اصلاح موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانون کی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔ بحیثیت وکیل، قانون دان برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں بار اور بنچ نے مشکلات کے باوجود انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔
فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن