بلوچستان : کوئلے کی کان میں دھماکہ‘ 6 کان کن جاں بحق‘ 2 ریسکیو اہلکار بھی مارے گئے‘ 9 افراد بے ہوش
دکی(آن لائن)بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 6 کانکن جاں بحق ہوگئے، 4 کی نعشیں نکال لی گئیں۔ تفصےلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث 6 کان کن دب گئے، کان میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران ریسکیو کے لیے جانیوالے 2امدادی کارکن جاں بحق جبکہ 9 زہریلی گیس سے بے ہوش ہوگئے جنہیں کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران دب جانیوالے 6 مزدوروں میں سے ایک کانکن کی نعش نکال لی گئی ہے جب کہ دیگر کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دھماکہ ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی، کان کی گہرائی 1700 فٹ ہے جب کہ آپریشن جاری ہے۔
کان کن جاں بحق