• news

شہباز شریف، خواجہ برادران کی ضمانتوں کیلئے درخواستیں یکجا کرنے کا حکم، کوئی استدعا نہیں کی: مریم اورنگزیب

لاہور(وقائع نگار خصوصی+خصوصی نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف اور خواجہ برادران کی ضمانتوں کے لیے دائر درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستگزار وکیل کو 7 فروری کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس مرزا وقاص رو¿ف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ شہباز شریف کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل جبکہ خواجہ برادران کی ضمانتوں کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت ابھی دائر نہیں کی گئی، اس معاملے میں ابھی قانونی مشاورت جاری ہے۔
درخواستیں یکجا

ای پیپر-دی نیشن