رائو انوار سے واقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کا سلسلہ ختم کرنا ہو گا: شیریں مزاری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ را ئو انوار سے واقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔ حکومت ہونے کے ناطے ہماری ذمے داری ہے کہ جاری سلسلہ ختم ہو۔ ٹویٹر پر سانحہ ساہیوال سے متعلق بیان میں کہا مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا، ہمیں قانونی کی حکمر انی قائم کر نی چاہئے۔جواب دہی سب کے لیے ہونی چاہیے۔