بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کے فیصلے ہوں گے
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور یہ ٹیم اب تک صرف ایک میچ ہاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ میں (آج) منگل کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں کھلنا ٹائٹنز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں ڈھاکہ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیموں کے درمیان ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا۔