ہائیکورٹ نے نیب کو صاف پانی کمپنی کے کنٹریکٹ انجینئر کی گرفتاری سے روک دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نیب کو صاف پانی کمپنی کے کنٹریکٹ انجینئر مسرور احمد کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور ڈی جی نیب لاہور سے 28 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ دو رکنی بنچ نے مسرور احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے مسرور احمد کو صاف پانی ریفرنس میں نامزد کیا ہے اور وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کینیڈا سے پاکستان آیا ہے۔