• news

آج کا دن اہم، حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ (آج)بد ھ کا دن اہم ہے ،تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن اور سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا ہونیوالی مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹا گیا۔ اب اپنا اقتصادی ویژن دے رہے ہیں۔ 2019 اصل اہداف کے حصول کا سال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن