• news

امارات سے 3 ارب ڈالر فرض کے معاہدے پر دستخط، رقم دوہفتوں میں پاکستان منتقل ہو گی

اسلام آباد+ابو ظہبی (نمائندہ خصوصی+ایجنسیاں) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی میں ہونیوالی تقریب میں پاکستان کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ یو اے ای کی طرف سے ابو ظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت یو اے ای پاکستان کو ایک ارب ڈالر اگلے چند روز میں منتقل کریگا جبکہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیئے جائینگے۔ سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن