امریکہ کی افغانستان میں شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کی تمام کاوشوں کا نتیجہ صفر، روس
ماسکو (آئی این پی) روس کی فیڈریشن کونسل کمیٹی برائے دفاع و سیکیورٹی کے رکن فرانٹس کیلینٹ سیوچ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی تمام کاوشوں کا نتیجہ صفر ہے، دنیا کو بتاتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ افغانستان میں زندگی گزارنے کیلئے حالات پرامن نہیں ہیں۔منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں فرانٹس نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی تمام کاوشوں کا نتیجہ صفر ہے، دنیا کو بتاتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ افغانستان میں زندگی گزارنے کیلئے حالات پرامن نہیں ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں روزانہ کی بنیادوں پر کشیدہ حالات میں اضافہ ہورہا ہے، امریکی افواج افغانستان میں 2001سے موجود ہیں، مجموعی طور پر افغان فورسز کی جانب سے امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششیں کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں کر سکیں۔