تجارتی اختلافات سے عالمی معاشی نمو کمزورہورہی ، رکاوٹیں بڑھانا حل نہیں: آئی ایم ایف
نیویارک(صباح نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقوام کو مفاہمت سے پیشرفت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی اختلافات سے عالمی معاشی نمو کمزور ہو رہی ہے، رکاوٹیں بڑھانا حل نہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ نے 2019 کا معاشی منظرنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت تنزلی کا شکار ہے، 2018 میں عالمی معاشی نمو 3اعشاریہ 7فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔آئی ایم ایف نے آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو کم رہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی نمو کم ہونے کی بڑی وجہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ ہے۔