ایف آئی اے عابدہ پٹھان کیخلاف تحقیقات جاری رکھے: ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق ڈسٹرکٹ جنرل منیجر عابدہ پٹھان کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔ عابدہ پٹھان پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ 2014ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عابدہ پٹھان کی استدعا پر ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کا عبوری حکم جاری کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی ۔اس پر فاضل جسٹس نے عبوری حکم نامہ ختم کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق ڈسٹرکٹ جنرل منیجر عابدہ پٹھان کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔