• news

پاکستان، ایران کیساتھ مذہبی، ثقافتی اور دوستی کے رشتے میں بندھا ہوا ہے: اسد قیصر

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اوردوستی جیسے رشتے میں بندھا ہوا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک میں معیشت کی مضبوطی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ ایران کے پاکستان میں تعینات سفیر مہدی ہنردوست کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ اسد قیصر نے کہا پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ سے پارلیمنٹرین کی تجربات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہاایران پاکستان میں تجارت کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن