پاکستانی سمندر میں دوسراجل بگولا ریکارڈ کیا گیا
کراچی (لیڈی رپورٹر) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تربیت یافتہ ماہی گیر کیپٹن سعید زمان نے گھوڑہ باڑی، سندھ کے ساحل سے اندازاً 57 میل دور گہرے سمندر میں جل بگولا ریکارڈ کیا۔ یہ پاکستانی سمندر میں دوسرا ریکارڈ ہے جبکہ پہلا جل بگولا 28 فروری سن 2016 میں رپورٹ ہوا تھا۔ سعید زمان کا کہنا تھا کہ ایسا خوبصورت منظر دیکھتے ہی انہوں نے اسے اپنے کیمرہ کی آنکھ میں ریکارڈ کر لیا۔