سندھ ہائی کورٹ ،کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد
کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور کہا ہے کہ کہا کہ نئے بلدیاتی الیکشن قریب ہیں آپ چاہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی نئی حلقہ بندی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کراچی کی حلقہ بندی میں آبادی کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، کوئی حلقہ دو لاکھ اور کوئی حلقہ ڈھائی لاکھ آبادی پر بنایا گیا جب کہ غیرمنصفانہ تقسیم سے ووٹرز کا حق متاثر ہوا۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔