امن و امان کی صورتحال، ریلیوں اور مظاہروں سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کو مزید بہتر بنائیں
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے پولیس افسران کو ہدایت کہ ہے کہ امن و امان کی صورتحال، ریلیوں اور مظاہروں سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنائیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی زیر صدارت گزشتہ روز کرائم کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز،تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس پی سیکورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی اور دیگر اعلی پولیس افسرانے نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے تمام ایس پیز اوردیگر متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں سٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کردیں۔