اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی 54ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار)اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے54ملزما ن کوگرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ ہفتے کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی،منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث54ملزمان گرفتار کر لیئے۔سٹریٹ کرائم میں ملوث 1گینگ کے 3ممبران کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی 20ہزار سے زائد رقم برآمد کر لی۔ اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2 پسٹلز،1خنجر اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران3ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قماربازی میں ملوث4ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی10ہزار سے زائد رقم قبضہ میں لی گئی۔