• news

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے چیف جسٹس گلگت بلتستان کی ملاقات

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کے ساتھ چیف جسٹس گلگت بلتستان وزیر شکیل احمد نے عدالت عالیہ لاہور میں ملاقات کی۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے معزز مہمان کو لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور چیف جسٹس کورٹ کا دورہ کروایا۔ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف جسٹس گلگت بلتستان کو عدالت عالیہ کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس علی باقر نجفی سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک اور تحصیل بار ایسوسی ایشن منکیرہ کے وفود نے بھی فاضل چیف جسٹس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن