کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 900 چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) راج شاہی کنگز کے جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 900 چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں منگل کو کھلنا ٹائٹنز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 5 چھکے لگا کر چھکوں کی نویں سنچری مکمل کی۔ گیل نے 363 میچز میں 12189 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 21 سنچریاں اور 76 نصف سنچریاں شامل ہیں۔