سابق کپتان مصباح الحق بھی دْکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نکل پڑے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان مصباح الحق نے 2 ارب روپے کی لاگت سے دْکھی انسانیت کیلئے پاکستان میں بچوں کے دل کی مفت سرجری کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں تعمیر کیا جانے والا یہ ہسپتال 125بستروں پر مشتمل ہو گا جہاں بچوں کے دل کی سرجری کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی تیار کرے گا تاکہ مستقبل میں پاکستان کے دوسرے حصّوں میں بھی اس قسم کے ادارے قائم کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مصباح الحق اس ہی سلسلہ میں سعودی عرب اور بحرین کے دورے پر 25جنوری کو جائیں گے۔ بحرین میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے اور مخیر حضرات سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کریں گے دراصل اس میں ہمارا اپنا بھلا ہے کیونکہ یہی وہ اعمال ہیں جن کے ذریعے ہم آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں کپتان مصباح الحق کو امید ہے کہ پاکستانی بحرین اور سعودی عرب میں مقیم ہیں اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔