سٹوڈنٹس اولمپکس میں پاکستان نے2 گولڈ سمیت 3میڈل جیت لئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ایشین اسٹوڈنٹس اولمپکس میں پاکستان نے 2 گولڈ سمیت تین میڈل جیت لئے۔ تھروبال اور فٹسال ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی لڑکوں نے روایتی حریف بھارت کو ہرادیا۔ایشین سٹوڈنٹس اولمپکس میں پاکستانی لڑکوں نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ہی دن میں بھارت کو 2 بار ہرادیا۔ پاکستانی بوائز ٹیم نے تھرو بال کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔فٹسال فائنل میں بھی بھارتی ٹیم پاکستان کا مقابلہ نہ کرسکی اور گرین شرٹس نے کامیابی حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، فتح کے بعد جشن بھی بھرپور انداز میں منایا۔ایشین سٹوڈنٹس اولمپکس میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی۔ اس سے قبل تھروبال ایونٹ میں پاکستان کی گرلز ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔