نیوز پرنٹ پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمے سے ریلیف ملے گا اے پی این ایس، اسد عمر سے اظہار تشکر
کراچی (پ ر) نیوز پرنٹ کی درآمد پرڈیوٹی ختم کرنے پر اے پی این ایس نے وزیرخزانہ اسد عمر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی، عالمی مارکیٹ میں نیوز پرنٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شدید مالی بحران کا شکار نیوز پیپرز انڈسٹری کو مذکورہ ڈیوٹی ختم کرنے سے ریلیف ملے گا۔ اے پی این ایس نے اکتوبر 2018ءکو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران یہ ایشو اٹھایا تھا اور انہوں نے مہربانی کرتے ہوئے نیوز پرنٹ پر درآمدی ڈیوٹی پر استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن بدقسمتی سے نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ اے پی این ایس نے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت دیرینہ واجبات کی ادائیگی، اشتہارات کی مقدار میں خاص طور پر چھوٹے اور علاقائی اخبارات کیلئے اضافہ کرکے بحران کا شکار پرنٹ میڈیا کو بیل آ¶ٹ پیکیج دینے کے سلسلے میں آگے بڑھے گی۔
اے پی این ایس