• news

اپوزیشن قائدین بدتمیز ، منافق ، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر واپس لینے چاہئیں : نعیم الحق

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں شرمناک روئیے کا مظاہرہ کیا شہباز شریف کے ایوان میں وزیراعظم پر جملے کسے، مسلم لیگ ن کا یہی رویہ رہا تو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر واپس لے لینے چاہئیں، شہباز شریف کے چمچے برا بھلا کہہ رہے تھے، شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہماری طرف سے کوئی نعرہ نہیں لگا پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ ہوتا ہے ایوان میں قانون سازی میں حصہ لیں ۔ مسلم لیگ اور پی پی کے گٹھ جوڑ نے کہا ہے کہ وہ کبھی عمران خان کو تسلیم نہیں کریں گے شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کیے جائیں،ان کے قائدین بدتمیز جاہل اور منافقین ہیں۔
نعیم الحق

ای پیپر-دی نیشن