• news

ایس ایم ظفر کے بیٹے طارق ظفر انتقال کر گئے نماز جنازہ آج ہوگی، عثمان بزدار کا اظہار افسوس

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نیوز رپورٹر) سینئر قانون دان ایس ایم ظفر کے صاحبزادے اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر بیرسٹر علی ظفر کے بھائی طارق ظفر انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 3بجے کینال روڈ ٹیک سوسائٹی بالمقابل ڈاکٹرز ہسپتال ادا کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طارق ظفر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انتقال

ای پیپر-دی نیشن