شیخ رشید کی اچانک طبیعت خراب، پمز ہسپتال میں چیک اپ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ پمز ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور چیک اپ کےلئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کو فوراً پمز ہسپتال منتقل کیاگیا۔ میڈیکل چیک اپ کےساتھ معلوم ہوا کہ شیخ رشید احمد کو بخار اور ڈائیریا کی شکایت ہے۔ بعدازاں وفاقی وزیر کے مختلف ٹیسٹ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے چیک اپ کے بعد لال حویلی راولپنڈی پہنچے۔
شیخ رشید