شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، 12 رکنی کمیٹی قائم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس مےں اپوزیشن جماعتوں کے 12ارکان پر مشتمل کمیٹی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ بدھ کو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی حکمت عملی کے تعین اور اشتراک عمل کے حوالے سے اقدامات تجویز کرنے کے لئے تمام جوائنٹ اپوزیشن کوآرڈینیشن کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ خواجہ سعد رفیق‘ احسن اقبال‘ رانا ثناءاللہ‘ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سینیٹر جاوید عباسی کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سید خورشید احمد شاہ‘ راجہ پرویز اشرف‘ سینیٹر شیری رحمان اور سید نوید قمر‘ متحدہ مجلس عمل کی طرف سے عالیہ کامران اور اے این پی کی طرف سے امیر حیدر خان ہوتی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مسائل اور مشکلات کے لئے اپوزیشن یک آواز ہوکر احتجاج کرے گی۔
اپوزیشن جماعتیں