• news

پیراگون سکینڈل، ہائیکورٹ نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کیخلاف وعدہ معاف گواہ اور پیرا گون سکینڈل میں گرفتار قیصر امین بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے جس کی چئیرمین نیب نے باقاعدہ معافی کی منظوری دے دی ہے۔ وکیل کے مطابق نیب تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور ملزم جیل میں اور بیمار ہے، ملزم کی ضمانت منظور ہونی چاہیے۔ نیب کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ قیصر امین بٹ نے اپنے بیان میں تمام مطلوبہ معلومات بتا دی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے قیصر امین بٹ کو دس ، دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
قیصر امین

ای پیپر-دی نیشن