فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی 57 پیسے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری‘ صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑیگا
اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی ایک ماہ کے لیے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کو بھیجی جانے والی درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا دسمبر میں بجلی پیدواری لاگت 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔ دسمبر میں صارفین سے 5 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول ہوئی۔تاہم اب نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
بجلی/ مہنگی