یمن: میزائلوں اور ہتھیاروں کے دو گوداموں میں دھماکے
صنعاء (این این آئی )یمن کے دارالحکومت صنعاء میں دو زور دار دھماکے ہوئے، پہلا دھماکہ دارالحکومت کے جنوب میں شارع تعز کے نزدیک میزائلوں اور ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوا۔دوسرا دھماکہ صنعاء کے جنوب میں ہی تیل کی کمپنی کے مقابل ایک ڈپو پر بم باری کا نتیجہ تھا، اس ڈپو میں میزائل، راکٹ اور دیگر ہتھیار جمع کیے گئے تھے،غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ پہلا دھماکہ دارالحکومت کے جنوب میں شارع تعز کے نزدیک میزائلوں اور ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوا،دوسرا دھماکہ صنعاء کے جنوب میں ہی تیل کی کمپنی کے مقابل ایک ڈپو پر بم باری کا نتیجہ تھا، اس ڈپو میں میزائل، راکٹ اور دیگر ہتھیار جمع کیے گئے تھے۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔