• news

پی ٹی وی اہم قومی ادارہ، ملکی تشخص اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دے، وزیر اعظم

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی وی کو ایک اہم قومی ادارہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی وی ملکی تشخص، قومی ورثے اور پاکستانیت کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دے،مالی و انتظامی اصلاحات کے لئے بزنس پلان جلد ترتیب دیا جائے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کوپاکستان ٹیلی ویژن میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی، ندیم افضل گوندل، چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان، سیکرٹری وزارت اطلاعات اور سینئر افسران نے شرکت کی۔چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان نے پی ٹی وی کے انتظامی اور مالی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو اس وقت انتظامی اور مالی مسائل کیساتھ ساتھ دیگر مختلف نوعیت کے مسائل درپیش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن